اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنا اب بند ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ریاست ہریانہ اور مہاراشٹرا میں پاکستان مخالف تقاریر اور پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتخابی ریلیوں میں پاکستان کا بار بار نام لیا جا رہا ہے۔ پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب سوال ہو رہا ہے کہ بی جے پی کے پاس پاکستان کی مخالفت کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے نام کا استعمال بند ہونا چاہیے۔