فضل الرحمن کا دھرنا، مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج

Last Updated On 21 October,2019 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فضل الرحمن دھرنے کے لئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جے یو آئی ف کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لانڈھی کے مقامی رہنما صابر اشرفی، حنیف، سلیم نامی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی کارکن کاشف نظامی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا، جمعیت علما اسلام ف کے عہدیداروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
 

Advertisement