کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں سانپ کے کاٹنے کے بڑھتے کیسز سامنے آگئے، بدین، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں 5 ہزار 525 افراد سانپ کا شکار بنے۔ محکمہ صحت سندھ نے رواں سال اگست تک کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سندھ میں کتے کے کاٹے سے متاثرہ مریضوں کے بعد سانپ کے کاٹنے کے کیسز بھی سامنے آنے لگے، بڑھتے واقعات کے محکمہ صحت سندھ نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں جنوری سے اگست تک 5 ہزار 525 افراد کو سانپ نے کاٹا۔
سب سے زیادہ بدین میں 964 کیسز رپورٹ ہوئے، تھر پارکر 623، خیرپور 471، قمبر 383، ٹھٹھہ 347، سجاول 334، دادو میں 333 کیسز سامنے آئے۔ میرپور خاص میں 331، عمر کوٹ 250 اور سانگھڑ میں 215 افراد سانپ کا شکار بنے۔
سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کو سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔ کئی مریضوں کو کراچی کے جناح ہسپتال میں بھی لایا گیا۔