اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے مسترد کر دیا۔