اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا مقابلہ کرنے کے لیےاپنی پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم نو کا گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزادی مارچ کا سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی تنظیم نو کا گرین سنگل دیدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم نو کا مقصد تحریک انصاف کو سیاسی سطع پر متحرک کرنا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی جائے گی۔
نتظیم نو کا ایک مقصد حزب اختلاف کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کی ایک وجہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ بھی ہے، پارٹی کے تمام عہدیدران کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔