اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے تانگے کے پائیدان کے ساتھ لٹک رہی ہے، مولانا خود کنفیوژ ہیں، انھیں معلوم نہیں دھرنا دینا ہے یا مارچ؟ مسلح جتھوں کے ہاتھوں عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپوزیشن جماعتوں پر برہم نظر آئیں اور وزیراعظم عمران خان کو ملک کی قومی ضرورت قرار دیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے آئینی اور جمہوری احتجاج کو حکومت نہیں روکے گی لیکن لشکرکشی کے لئے اسلام آباد آیا جا رہا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ملک کا دفاع کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے۔ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔