راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کو جتھوں اور مسلح ڈنڈا بردار افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، فضل الرحمن پہلی مرتبہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیڈ کرنے جا رہے ہیں، شہباز شریف سے میرا رابطہ ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدوں کو خطرناک حد تک چیلنجز ہیں، اس وقت غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، مودی کے بیانات پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، فضل الرحمان کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا یہ وقت نہیں ہے، فضل الرحمان کے غبارے میں بہت ہوا بھرگئی ہے، مولانا کا غبارہ پھٹنے جا رہا ہے۔