اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کے تحریری فیصلے میں تحریک انصاف کے وکیل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل وکیل ثقلین حیدر کو تحریک انصاف کا دفاع کرنے کا کوئی حق نہیں۔
تحریک انصاف کی چار متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل ریاست کا کیس لڑتے ہیں، پارٹی فنڈنگ کے معاملے میں ریاست خود ایک فریق ہوتی ہے اور اس کا براہ راست اس مقدمے سے تعلق ہوتا ہے، ایسے میں ریاست اور پارٹی کا وکیل ایک کیسے ہو سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس قانون طریقہ کاری کی بدترین مثال ہے، تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کا نام استعمال کر کے معاملہ تاخیر کا شکار کیا، اکبر ایس بابر نے شواہد دینے ہیں ایسے میں انہیں تحریک انصاف کی درخواست پر کمیٹی کی کارروائی سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے۔