میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی، کارکن خوشی سے نہال، مٹھائیاں تقسیم

Last Updated On 25 October,2019 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی جس کے بعد ن لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک دوسرے کو مبارک بادیں اور مٹھائیاں بانٹی گئیں۔

اپنے قائد کی ضمانت پر رہائی کی خبر ملتے ہی ن لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ سروسز ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت سے قبل ن لیگ سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر برجیس طاہر پرویز ملک اور عظمیٰ بخاری بخاری سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔