لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز کا ہسپتال میں طبی معائنہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے روم میں رکھا جائے گا، مریم نواز کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر چودھر سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشاورت سے کیا گیا۔