لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، دھرتی ہم سے ان حالات میں اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کی خاطر جوش کی بجائے ہوش کی راہ پر چلنا ہوگا، وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔