لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔ عوام کے معمولات زندگی میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت امن وامان بارے اجلاس ہوا جس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات اور امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ صوبے میں امن وعامہ کی فضا یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، صوبے میں امن وامان کو یقینی بناناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری کو ہر صورت نبھائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔