لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں، ملک افراتفری سے آگے نہیں جا سکتا۔ قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق کرنا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک دھرتی کے قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا، ملک میں استحکام سے ہی ترقی ہو گی۔ اب جوش نہیں بلکہ ہوش سے چلنے کی ضرورت ہے۔