لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا، پارٹی نواز شریف کی صحت اورسیاسی امور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
شہباز شریف کی ماڈل ٹاون میں رہائش گاہ پر آج طلب کئے جانے والے اجلاس میں نواز شریف کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، میڈیکل بورڈ کے اقدامات اور ٹیسٹ رپورٹس کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی سینئر پارلیمانی اور پارٹی لیڈرشپ مریم نواز کی سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقلی کا بھی جائزہ لے گی۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال، رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کے لئے مسلم لیگ ن اپنی تجاویز مرتب کرے گی، اجلاس میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔