لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کو سروسز ہسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا، جیل حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز کو حکومت سے اجازت ملنے کے بعد والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی، مریم نواز کو پیرول پر رہا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے۔ جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کے لئے اجازت کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے محکمہ داخلہ کو درخواست بھیجی تھی جو محکمہ داخلہ کو موصو ل ہو گئی جس کے بعد مریم کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ مریم نوازکو خصوصی سکیورٹی کے حصار میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر موجود تھی۔