لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی، نیب کو 25 اکتوبر کو دوبار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت لاہور احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کی۔ مریم نواز اور یوسف عباس کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، چئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا۔
مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔ ایم اے او کالج سے سیکریٹریٹ تک راستوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔