اسلام آباد: (طارق عزیز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کے لئے ایک مرتبہ پھر درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے غورو خوض کیا جارہا ہے۔
نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے لندن میں موجود ڈاکٹر سے رابطہ کیا ہے، ڈاکٹرز سے اپوائنمنٹ لے کر اور ان کی ایڈوائس کے ساتھ درخواست ضمانت دائر کی جا سکتی ہے۔ نواز شریف کی صحت اور بیرون ملک علاج پر شہباز شریف اور حسین نواز کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی مشاورت بھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جنہیں گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا نے بھی والد کو بیرون ملک علاج کے لئے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نوازشریف کی صحت کے پیش نظر ان کی چھوٹی بیٹی اسما نواز کو دبئی سے واپس بلا لیا گیا ہے۔