لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ایئرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں۔
، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہلخانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے ۔