اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت 23 اپریل اور فلیگ شپ کیس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ کیس میں نوازشریف کو سنائی جانے والی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ ہماری پیپر بک تیار نہیں۔ جس پر عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب فلیگ شپ کیس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت بھی 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ مزید برآں سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ نوازشریف کا آج لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ ہوا جس کے دوران سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے۔