لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج معالجے کیلئے جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے دل اور گردوں کے علاوہ بلڈ پریشر اور شوگر سمیت میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں.
نوازشریف کو لاحق کارڈیو ویسکولر ڈیزیز اور گردوں میں پتھری کے سبب آج ڈاکٹرز ان کا تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی 3 سینٹی میٹر کی پتھری گردوں کے مرض کی سٹیج تھری تک پہنچ چکی ہے جس کا ڈائلسز یعنی آخری سٹیج تک پہنچنے تک خدشہ ہے لہذا آج ان کے گردوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم کو دل کےعارضے کے سبب مخصوص ٹیسٹ کی رپورٹ پر ان کے بیرون ملک معالج ڈاکٹر لارنس سے سکائپ کے ذریعے مشاورت کی جائے گی اور جائزہ کیا جائے گا کہ نوازشریف کا 6 ہفتوں میں علاج ممکن ہے یا نہیں، نوازشریف جا اگر آپریشن کیا جائے تو وہ 6 ہفتوں میں صحت یاب ہو سکیں گے۔ میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس آج سہ پہر آنے کا امکان ہے۔