اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں ؟ مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے، امن کیلئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے، ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔