اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو خط لکھ کر ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے طیب اردوان کو تحریر خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترک عوام نے نو آبادیاتی قوتوں کے سامنے جرات کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو متاثر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہمارے آباء واجداد نے اس وقت ترک بھائیوں کا ساتھ دیا۔ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ پاکستان ترکی کو قریبی دوست اور بھائی سمجھتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔