لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ ننکانہ صاحب میں بابا گوروناک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان پیر کے روز دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے زیر صدارت لاہور میں ہیلتھ ریفارمز بارے اجلاس ہوگا۔
وزیراعظم کو نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال اور ایم ٹی آئی ایکٹ بارے بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤسنگ اور امن وامان کے الگ الگ اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم اسلام آباد سے آمد کے بعد ننکانہ صاحب جائیں گے اور وہاں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم ننکانہ صاحب سے واپسی پر ایوان وزیراعلیٰ میں متعدد اجلاسوں ی صدارت کریں گے۔