لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے، امن و امان، ہاؤسنگ کے شعبے کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیر اعلی اور گورنرپنجاب سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے، ان کی آمد پر وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوگی، صوبائی وزرا کے مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔
امن و امان کے حوالے سے بھی اجلاس ہوگا جس میں آزادی مارچ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں فیصلے ہوں گے، ہاؤسنگ کے شعبے کے حوالے سے بھی وزیراعظم اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کرتار پور راہداری منصوبے کے سلسلے میں بریفنگ بھی ہوگی جبکہ وزیراعظم اس دورے کے دوران بابا گورونانک یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔