ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں جنگلی تیندوا گاؤں میں گھس آیا

Last Updated On 30 October,2019 01:06 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ضلع ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں جنگلی تیندوا گاؤں میں گھس آیا، مقامی لوگوں نے چیتے کو قابو کر کے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔

سرکل بکوٹ یونین کونسل بیروٹ کے گاؤں میں جنگلی چیتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی، مقامی لوگوں نے نو عمر چیتے کو پکڑ کر باندھ لیا اور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس سے قبل بھی ان نایاب نسل کے چیتوں کو آبادیوں کے قریب آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے کئی چیتے ہلاک بھی ہوئے، پکڑے جانے والے چیتے کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ پیٹ کی آگ بجھانے آبادی کے قریب آیا تھا اور بھوک سے نڈھال تھا جسے مقامی لوگوں نے باندھ لیا۔