مسافر وین آزادی مارچ کے قافلے سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 30 October,2019 10:03 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایکسیڈنٹ کا یہ واقعہ کامونکی کے قریب مسافر وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے میں دیگر مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق کامونکی کے قریب مسافر وین آزادی مارچ کے قافلے سے ٹکرا گئی ہے۔ تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مسافر وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement