اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آزادی مارچ کے قافلے میں شامل قائدین کے کنٹینرز پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ کنٹینرپر جائیں گے اورمرغ چنے بھی کھائینگے ۔فیصل واوڈا کی فرمائش پر حافظ حمد اللہ نے حلوے کی پیشکش بھی کر دی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت بڑھنے نہیں دینگے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کیلئے نہ پیپلز پارٹی کے پاس لوگ ہیں اور نہ ہی نواز لیگ کے پاس لوگ ہیں اس لئے مولانا فضل الرحمن کو ہائر کیا گیا ۔