اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارلحکومت کو کنٹینرز کا شہر بنا دیا گیا، ریڈ زون کو جانے والے 3 راستے مکمل بند کر دیئے گئے۔
وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ٹویٹر اور پریس ریلیز میں دعوے کئے گئے کہ کہیں سے کوئی راستہ بند نہیں کیا گیا تاہم نادرا چوک سے ریڈ پاکستان چوک کا راستہ کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک اور پارلیمنٹ کو جانے والا راستہ مکمل بند جبکہ میریٹ چوک سے پی ٹی وی جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
ڈی سی اسلام۔آباد نے ٹویٹ کیا تھا کہ کوئی بھی راستہ بند نہیں ہے، شہر میں 21 ہزار سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں، وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ 16 ہزار کی بیرونی نفری بھی موجود ہیں، وفاقی پولیس کی مدد کے لیے ایف سی، آزاد کشمیر اور پنجاب سے بھی اہلکار پہنچ گئے۔