اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر کے ہری پور منتقل کر دیا، انہیں اسلام آباد کے علاقے ای الیون تھری میں واقع طوبیٰ مسجد سے حراست میں لیا گیا۔
سیکیورٹی اداروں اور مانسہرہ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات چار بجے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کی مسجد طوبی پر چھاپہ مارا اور مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا. مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کے باعث نقص امن عامہ کا خدشہ تھا اس لیے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.