سموگ نے لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں اپنے پر پھیلا لئے

Last Updated On 03 November,2019 03:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ نے لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں اپنے پر پھیلا لئے، ماہرین نے بارشیں نہ ہونے کی صورت میں سموگ کی شدت میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کر دئیے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہر تیسرے روز بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں، لاہور کا مجموعی طور پر ایئرکوالٹی انڈیکس 195ریکارڈ کیا جا رہا ہے، پنجاب اسمبلی کے اطراف 225، اپر مال پر 208 اور گلبرگ میں 247 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

بیدیاں روڈ پر 195، سندر انڈسٹریل ایریا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق چار نومبر سے بیس نومبر تک سموگ کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، طبی ماہرین نے سموگ کے سیزن کو غیر صحت بخش قرار دے دیا۔