لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر کیا اور کہا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا بیٹی مریم نواز کی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے بہترین انداز سے پورے ہوسکیں گے، اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے عوام، کارکنان، دوست اور احباب سے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔
صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کارکنان سے خصوصی اپیل ہے کہ جشن منانے یا مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے صرف دعائیں کریں، نواز شریف کی صحت ناساز ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی تشخیص از حد ضروری ہے۔