لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، نیب نے مریم نواز کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر رہی ہیں ؟ جس پر وکیل مریم نواز نے جواب دیا کہ جی مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔