لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز کی فوری رہائی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے سماعت سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی فوری رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی کہ مرکزی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فیصلے تک فوری رہائی دی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی والد سے ملاقات کرائی جا رہی ہے یا نہیں،رپورٹ دیں۔ جس پر نیب کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کی گئی۔