اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ سخت بیمار ہیں، تمام رپورٹس ہمارے پاس موجود ہیں۔
نعیم الحق کی جانب سے جاری ہونے والے اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کے حوالے سے حکومت فیصلہ کر چکی تھی۔ ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا فیصلہ آج ہی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سخت بیمار ہیں۔ بےشک وہ لندن جا کر علاج کروائیں، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس ہمارے پاس ہیں۔ خوشی ہے، وہ باہر جائیں اور صحتیاب ہو کر واپس آئیں۔