نارروال: (دنیا نیوز) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ آج سکھ برادری کیلئے بہت بڑا دن ہے، راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئیگی۔
کرتار پور زیرو پوائنٹس کا گیٹ کھل گیا۔ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ سکھ یاتریوں کا وفد پہنچا جسے پاکستانی حکام نے خوش آمدید کہا، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ بھی پاکستان پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا یہ ابھی شروعات ہیں اور اچھی شروعات ہیں، 70 سال سے کھلے درشن کی ہماری مانگ رہی ہے۔
سابق بھارتی اپوزیشن لیڈر نے بھی پاکستانی اقدامات پر شکریہ ادا کیا، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھی کرتار پور راہداری کھلنے پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔