ملتان: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال، کالے قانون اور کرفیوختم کرے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں، نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت میں اقلتوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کی بیماری کے حوالے سے بلاول صحیح جگہ پر بات کریں، نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات ہیں، شاہ محمود نے بتایا کہ آل انڈیا اتحاد المسلین کے صدر اسد الدین کا کہنا تھا مسلمان اتنے گئے گزرے نہیں جو 5 ایکڑ زمین بطورعطیہ لیں، ہم چندہ بھی اکٹھا کر سکتے ہیں اور مسجد کیلئے زمین بھی لے سکتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے علیگڑھ میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے، ایک ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔