اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، دنیا الزام تراشیوں کا نوٹس لے، بھارتی بیانیہ بری طرح پٹ رہا ہے، مودی سرکار اپنی ساکھ بچانے کیلئے حیلے بہانے کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت خطے کے استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی ایل اوسی دورے کی دعوت دی تھی، بھارتی الزام تراشیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کر رکھی ہے، آج یو ایس کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آ رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی بیانیہ دنیا کی نظرمیں پِٹ رہا ہے، دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا، پاک بھارت کشیدگی، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، آج بھارت کے معاشی ترقی کے دعوے کی کلی کھل رہی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔