اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد ایوان شبلی فراز نے مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اور دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی کر دی، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن گرفتار ہونا چاہتے ہیں تاکہ ہیرو بن جائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، مولانا کو گرفتار کر کے اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، دھرنا ناکام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دھرنا ناکام ہوا تو مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو جائیگی۔ مولانا فضل الرحمان کو سوچنا چاہئے کہ ناکامی کے بعد کیا ہوگا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔