تھر: (دنیا نیوز) سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بس ایک روشنی اور زور دار آواز آئی اور پھر سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔ مٹھی، ننگر، پارکر میں آسمان سے گرتے پانی کے ساتھ آسمانی بجلی بھی گری جس سے 7 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔
کھپرو انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے۔ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ سانگھڑ کے علاقے اچھڑوتھر ميں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 4 زندگیاں لقمہ اجل بنیں۔