میہڑ: انڈس ہائی وے پر بس سے گر کر نوجوان جاں بحق

Last Updated On 13 November,2019 04:41 pm

میہڑ: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ کے انڈس ہائی وے پر بس سے گر کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ کے انڈس ہائی وے پر درگاہ شاہ گودڑیو کے زائرین کی بس سے گر کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 17 سال تھی۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام قاسم کھوکھر تھا، جاں بحق نوجوان کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز سے ہے، زائرین درگاہ شاہ گودڑیو سے واپس جا رہے تھے کہ واقع پیش آیا۔