روالپنڈی: (دنیا نیوز) بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ روات کے علاقے میں محنت کش کے 13 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے۔
ملزم نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے مکروہ دھندہ شروع کیا، ملزم ایاز سہیل کو برطانیہ اور پھر اٹلی سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ پاکستان واپس آکر اس نے تھانہ روات کے علاقہ میں رہائش اختیار کی جہاں اس نے متعدد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس حکام کے مطابق اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔