قصور: (دنیا نیوز) چونیاں کے علاقہ انڈسٹریل ایریا سے ایک اور بچے کی باقیات بر آمد، اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملنے والی باقیات امیر حمزہ کی ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک ڈی این اے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ملنے والی باقیات کس کی ہیں، ملنے والی باقیات سابقہ کرائم سین سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس نے کرائم سین کو مکمل بند کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔