فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے ترکھانی میں تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی، پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لے کرکارروائی شروع کر دی۔
فیصل آباد میں تھانہ ترکھانی کے علاقے چک نمبر 228 گ ب میں تیسری جماعت کا طالبعلم 10 سالہ سعد گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلا تو ملزم قاسم اسے اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے لاش قریبی کھیتوں میں پھینک دی۔
تلاش پر گھر کے قریب ہی واقع فصلوں سے سعد کی لاش مل گئی جسے پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔