قصور: (دنیا نیوز) ملزم سہیل عمران کی گرفتاری پر 50 لاکھ کا انعام حاصل کرنے کی دوڑ میں پنجاب فرانزک ایجنسی اور محکمہ پولیس آمنے سامنے آگئے، اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیجی جانے لگی۔
سانحہ چونیاں میں مبینہ ملوث ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا جس کو حاصل کرنے کی دوڑ میں پنجاب فرانزک ایجنسی اور محکمہ پولیس آمنے سامنے آگئے، دونوں محکمے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کر کے اعلی حکام کو کارکردگی کی رپورٹ سینڈ کرنے لگے، اب یہ انعام کس محکمہ کو ملنا ہے یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔