کراچی: پولیس کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Last Updated On 13 November,2019 10:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی، ڈکیتی و راہزنی اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ و نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت کار لفٹنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ اے وی ایل سی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے چھینی گئی کار نمبر AAQ-889 اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں عطا محمد اور ارسلان خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزم عطا محمد سٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔

دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے منشیات، اسلحہ اور دولاکھ سے زائد نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزموں میں منظور اور صدام شامل، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔