کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹیکس وصولی کیلئے سندھ حکومت نے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی، حکومت بسیں تو نہ لا سکی لیکن پرائیوٹ سیکٹر کو سڑکوں پر ہائی ایس وین چلانے کی اجازت دے دی۔
آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سروس دینے والے تیار ہوجائیں، سندھ حکومت نے ٹیکس وصولی کیلئےقانون سازی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق آن لائن ٹیکسی،ہائی ایس وین سروس کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق آن لائن ٹراسپورٹ سروسز سے دیگر صوبوں کی نسبت کم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
سندھ حکومت نئی بسیں تو نہیں لا سکی البتہ اجازت کے بعد آن لائن ہائی ایس وین سروس کو کراچی میں مختلف روٹس پر وین چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ شہریوں نے سندھ حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کے آن لائن ہائی ایس وین سروس کو جلد باقاعدہ روٹ پرمٹ بھی جاری کر دیا جائے گا۔ ٹیکس وصولی کے حوالے سے سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ہمیشہ بڑا مسئلہ رہا ہے، حکومتی تعاون سے صحیح نجی شعبہ اس مسئلے کے حل کے لئے سامنے آرہا ہے جو خوش آئند ہے۔