کراچی: (روزنامہ دنیا) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے نو منتخب رکن معظم علی عباسی نےحلف ا ٹھا لیا۔
اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی کی اور حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے ارکان نے معظم علی عباسی کی حلف برداری کا بائیکاٹ کیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں مبارک باد دی۔