خان پور مہر: ٹریفک حادثات،خواتین، کمسن بچی سمیت 9 افراد زخمی

Last Updated On 25 October,2019 05:52 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ خان پور مہر میں ٹریفک حادثات کے دوران دو خواتین اور کمسن بچی سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق لنک روڈ پر دو الگ الگ حادثے ہوئے، اس حادثوں میں دو خواتین اور کمسن بچی سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں شاہ میر مسمات صاحبہ اور حضور بخش نوناری کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، فقیر محمد مہر، شہزادی، نصیر احمد، غلام مصطفی سمیت دیگر زخمیوں کو شیخ ہمدان بن محمد میں علاج کیلے داخل کرا لیا گیا ہے۔

پہلا حادثہ خان پورمہر بائی پاس پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے باعث پیش آیا، دوسرا حادثہ پھل اڈہ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں آپس میں ٹکرا گئیں۔