کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹیل ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے عبدالقادر نامی ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کو 21 اکتوبر کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اہلخانہ نے جناح ہسپتال پر احتجاج کیا۔
کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار عبدالقادر نامی ملزم جان سے گیا۔ پولیس کہتی ہے ملزم گرفتاری کے وقت زخمی تھا جس کا تذکرہ ایف آئی ار میں کیا گیا تھا، ملزم کو لانڈھی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز حالت بگڑنے پر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ملزم کی ہلاکت کا سن کر اہلخانہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد جناح ہسپتال پہنچ گئی اور احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اہلخانہ نےالزام عائد کیا کہ عبدالقادر کی جان بچانے کے لیے پولیس افسر نے رشوت بھی لی، عدالت نے بھی علاج کا حکم دیا تھا تا ہم پولیس نے سستی سے کام لیا۔