سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے تین ملزمان کو مجموعی طور پر ایک سو چھ سال قید اور بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان بھڈر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ نومبر دو ہزار سترہ میں ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کی طالبات کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر ملزم اظہر بلال کو اڑتالیس سال، عدنان جاوید پینتالیس سال اور آصف رضا کو تیرہ سال قید کی سزا سنائی گئی۔